کوہاٹ: 28 مارچ: صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیر ہاوسنگ امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 103 دیہاتوں میں بلا امتیاز مساوہ بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ میں ایک کلومیٹر لمبی کوٹ ویلج روڈ اور گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ منصوبے بالترتیب 53 لاکھ اور 23 لاکھ کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیںَ انہوں نے اس موقع پر مڈل سکول کو ہائی کا درجہ آئندہ مالی سال میں مزید ایک کلومیٹر پختہ سڑک تعمیر کرنے، بہ ٹنگ۔کوہاٹ روڈ کی مرمت کے لئے 20 لاکھ روپے اور گراونڈ کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گمبٹ میں مردانہ ڈگری کالج کی تعمیر پر کام جاری ہے تاہم طلبا کی مشکلات کے پیش نظر وزیراعلی کے خصوصی تعاون سے کرایے کی عمارت میں مئی سے کلاسوں کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا۔
شکریہ مشرق