چارسدہ: 28 مارچ: چارسدہ میں میونسلپ گرلز ہیلتھ سکول چارسدہ کے باہر دھماکہ میں سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرواتے ہوئے سکول کے چوکیدار شوکت ولد عنذل نے بتایا کہ رات کے تقریبا اڑھائی بجے سکول سے باہر زوردار دھماکہ ہوا ۔ وہ جب باہر آیا تو سکول کی دیوار گر چکی تھی۔ اس دوران پولیس پڑانگ کی موبائل گاڑی بھی موقع پر پہنچ چکی تھی۔ دھماکے سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زور دار دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی۔ دھماکہ سے سکول کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔ جب کہ بیرونی دیوار گر گئی ہے۔ پولیس پڑانگ نے رپورٹ درج کر لی۔
شکریہ مشرق