اسلام آباد: 27 مارچ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے راولپنڈی ریجنل کیمپس نے بی ایڈ پروگرام کے سمسٹر خزاں کے آخری گروپ کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد 28 مارچ سے کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر ملک توقیر احمد خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خواتین اور مرد امیدواروں کے لئے الگ الگ سنٹر قائم کئے ہیں ۔ خواتین کے لئے جونیئر ماڈل سکول سید پور روڈ، مرد طلبا کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈی یو ای کالج روڈ راولپنڈی، تمام اہل امیدواروں کو اطلاعاتی لیٹر ان کے ایڈریسز پر بھجوا دیئے گئے ہیں۔
شکریہ ایکسپریس