آزاد کشمیر: 28 مارچ: آٹھ اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ میں تباہ ہونے والی پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز کی عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ اس کی تعمیر نو توکان کمپنی نے کی۔ گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں طاہر خان نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے پرنسپل محمد عتیق خان کی کوشش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ پرنسپل راجہ عتیق خان نے عمارت کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی اور ہم سے بھرپور تعاون بھی کیا۔ ان کے تعاون کے باعث یہ عظیم درسگاہ پایہ تکمیل تک پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ توکان کمپنی نے آزاد کشمیر میں بہت سے جگہوں پر تعمیرات کا کام کیا ہے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز کی عمارت ایک عظیم درسگاہ ہے۔
شکریہ جنگ