کوئٹہ: 28 مارچ: ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان کے مطابق ایچ ایس ایف کی مرکزی کمیٹی کے انتخابات گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیٹی قادر علی یوسفی کی زیر نگرانی دو مرحلوں میں ہو گئے۔ مرکزی کابینہ کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق عصمت اللہ یاری صدر، ذاکر حسین گلزاری نائب صدر ، ضیاء سلطانی سیکرٹری جنرل فدا حسین ہزارہ ترجمان عارف حسین بہگی سیکرٹری تعلیم ذاکر قولذار سیکرٹری مالیات لائق ہزارہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ بعد ازاں چیئرمین الیکشن کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات فیڈریشن کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے قوم میں سیاسی قیادت کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات عملی جدوجہد کے متقاضی ہیں۔ تعلیمی میدان میں قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔
شکریہ جنگ