اسلام آباد: 28 مارچ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ملک توقیر احمد خان نے پنڈی ریجن کے طلبا و طالبات کے لئے بی ایڈ سمسٹر خزاں کے گروپ کی تربیتی ورکشاپ ترتیب دی ہے۔ ورکشاپ آج سے شروع ہو گی۔ یونیورسٹی کے پنڈی ریجنل کیمپس نے طلبا و طالبات کے لئے الگ الگ سنٹر قائم کر دیئے ہیں۔ طالبات کے لئے گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول سید پورہ روڈ بالمقابل رشید نرسنگ ہوم راولپنڈی جب کہ طلبا کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی میں تربیتی مراکز مقرر کئے گئے ہیں۔ ورکشاپ میں شمولیت کے لئے اطلاع نامے تمام اہل طلبا و طالبات کو بذریعہ ڈاک بھیج دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طلبا و طالبات جو کسی بنا پر گزشتہ ورکشاپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے موجودہ ورکشاپ جو آج سے شروع ہو رہی ہے میں شرکت کر سکتے ہیں۔
شکریہ جنگ
Comments
A.a sir mari workshop slip
A.a sir mari workshop slip nai i abhe tak cheak diz rolll number AQv624754