کابل: 28 مارچ: طالبان رہنماء ملا عمر نے کہا ہے کہ مدارس، سکولوں اور عوامی مقامات کو بموں سے اڑانے والے طالبان نہیں بلکہ دشمن کے ایجنٹ ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ کی طرف سے جاری بیان میں ملاعمر کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم و تربیت کی اہمیت کو جانتے ہین اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ علم کے حصول ہی کو سمجھتے ہیں۔ طالبان کبھی بھی افغان عوام کے بنائے گئے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور عوامی مقامات کو اڑانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ایسا کرنے والوں کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ۔ بموں سے اڑانے والے افغانوں کے دشمن ہیں یا پھر دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو طالبان کو بدنام اور افغانستان کو تباہ کرنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔
شکریہ وقت