بولان میڈیکل کالج کے سینئر پروفیسر کے اغواء کی مذمت

کوئٹہ: 29 مارچ: بولان میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے جاریکردہ بیان میں کالج کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حیدر کے اغواء کے گھناونے فعل کی مذمت کی گئی ہے۔ کالج انتظامیہ نے کہا کہ اس طرح کا عمل نا صرف بولان میڈیکل کالج بلکہ پورے بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی کی طرف لے جائے گا اور اس سے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ کالج انتظآمیہ نے آج 29 مارچ کو ہنگامی بنیادوں پر اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔

شکریہ جنگ