اسلامی یونیورسٹی میں تقریب

اسلام آباد: 29 مارچ: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے کل پاکستان محفل مشاعرہ منعقد کی گئی۔ مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر اور مجلس ترقی ادب کے صدر نشین شہزاد احمد شہزاد نے کی۔ محفل مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء انعام الحق جاوید، ڈاکٹر نذیر تبسم، شبنم شکیل ، احسان اکبر، توصیف تبسم، بشری فرخ، ثروت محی الدین، شمیم اکرام الحق، مختار احمد پرتور و اہلیہ، جلیل عالی، انجم خلیق، شوکت کاظمی، محبوب ظفر، درشہوار فیروز، نورین طلعت عروبہ ، منظر نقوی، علی محمد فرشی، اختر عثمان، غضنفر ہاشمی، عائشہ مسعود، اصغر عابد، علی یاسر نے اپنا کلام پیش کیا۔

شکریہ ایکسپریس