خیبر میڈیکل کالج میں سٹاف کی کمی

پشاور: 30 مارچ: پیپلز پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر میڈیکل کالج نے صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ سپیشل پیکج کے تحت کے ایم سی کے ہر ڈیپارٹمنٹ کے لئے الگ الگ سینئر ٹیکنالوجسٹ ، ٹیکنالوجسٹ چیف ٹیکنیشن اور دو دو سینئر ٹیکنیشن کی پوسٹوں کی منظوری دی جائے تاکہ سٹاف کی کمی اور اس حوالے سے درپیش دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ اس حوالے سے پیپلز پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت شیر رحمان منعقد ہوا ۔ مقررین نے کہا کہ کے ایم سی کے ساتھ گزشتہ بیس سالوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور موجودہ دور میں بھی سات ڈیپارٹمنٹس کے لئے کوئی بھی سینئر ٹیکنالوجسٹ کی پوسٹ نہیں۔

شکریہ مشرق