مردان: 06 اپریل: عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی الحاق کمیٹی کا پانچواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر شیر علی خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز یاسمین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی عابد سہیل، چیئرمین ذوالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد نواز، کنٹرولر امتحانات پیر عبدالجبار، چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد امین، ڈپٹی رجسٹرار طارق محمود اور نصیر آفریدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ساتھ الحاق کے لئے مختلف کالجز کی درخواستوں پر غور و خوض ہوا اور میرٹپر کچھ کالجوں کے باقاعدہ الحاق اور اضافی نشستوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
شکریہ مشرق