عبدالولی خان یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں آتش زدگی

مردان: 06 اپریل: مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کا ہال شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے مکمل طور پر جل گیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔دھوئیں کے باعث تین طالبات بے ہوش ہوگئیں جنھیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

شکریہ جنگ