راولپنڈی: 06 اپریل: بارانی زرعی یونیورسٹی میں ہفتہ طالبات کی سالانہ تقریبات گزشتہ روز منگل کو اختتام پذیر ہو گئیں۔ گزشتہ روز فوڈ فیسٹیول ، انگریزی، اردو کے تقریری مقابلے ہوئے۔ جب کہ فوڈ فیسٹیول میں مہندی، کھانے پینے، رنگ برنگی چوڑیوں اور فینسی ڈریس کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ انگریزی کے تقریری مقابلے میں جامشورو یونیورسٹی سندھ کے منصور علی نے پہلی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے علی ظفر دوئم اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کی گومل دلشاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شکریہ ایکسپریس