سائنس کالج کوئٹہ میں عشائیہ

کوئٹہ: 07 اپریل: بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر خلیل خان نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل اور انہیں سہولتوں کی فراہمی کے لئے جدوجہد جاری ہے۔ بی پی ایل اے نے اپنے اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد میں بتدریج کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ کیمسٹری سائنس کالج کی طرف سے دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب کالجز کے اساتذہ نا امیدی کا شکار تھے بی پی ایل اے نے ان سہولتوں کی فراہمی اور مشکلات سے نجات دلانے کے لئے جو اہداف مقرر کئے وہ بتدریج حاصل ہو رہے ہیں جس کی واضح مثال ٹائم سکیل کا مقررہ وقت سے قبل منظوری ہے۔ جس سے سیکڑوں کالج اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی اور بقایا جات مل گئے جس کا جلد ایسوسی ایشن کا دوسرا ہدف پروموشن رولز میں اصلاح کروانا ہے۔ اور اس سلسلے میں سیکرٹری ایجوکشن نے ورکنگ پیپر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایجنسی الاونس کا مسئلہ بھی اس سطح پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کالجز اساتذہ کو تمام سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبے میں معیار تعلیم کو بلند کرنا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر شعبہ کمیسٹری کے پروفیسر وسیم الرحمان نے مرکزی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

شکریہ جنگ