پشاور: 07 اپریل: خیبر پختون خواہ پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے فوری طور پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کالج کیڈر کے اسسٹنٹ پروفیسر برائے انگلش بی پی ایس۔18 کے 8 امیدواروں کی تقرری کی ہے۔ ہائر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریری ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سعد اللہ خان لیکچرر گورنمنٹ کالج پشاور کو گورنمنٹ ڈگری کالج بدھ پیر ، ایاز احمد لیکچرار عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان، محمد عظمت سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پنیاں ہری پور کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور، محمد عرفان خان لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج بونیر کو اسی کالج میں جب کہ مختار احمد نوید لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا پشاور کی خدمات ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا پشاور میں دے دی گئی ہیں۔ اسی طرح جہانزیب لیکچرر جی ڈی سی نمبر 2 مردان کی اسی کالج میں تقرری ہوئی ہے اور سراج الدین ٹیچر پاکستان ہائر سیکنڈری سکول راس الخیمہ یو اے ای کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ دیر لوئر میں خالی آسامیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ سعد اللہ خان لیکچرر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بنوں کو ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا پشاور کی صواب دید پر رکھا گیا۔
شکریہ مشرق