جنوبی وزیرستان میں پہلے کیڈٹ کالج کا قیام

کوہاٹ: 07 اپریل: جنوبی وزیرستان میں پہلے کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا تمام تر انتظام پاک فوج کوہاٹ کی مقامی انتظآمیہ کے پاس ہو گا۔ جنرل کمانڈنگ آفیسر نائن ڈویژن کوہاٹ میجر جنرل رضوان اختر نے اس حوالے سے بتایا کہ 25 فروری کو وانا جنوبی وزیرستان میں مقامی عمائدین کے ایک گرینڈ جرگہ کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے وانا میں کیڈٹ کالج کے قیام کے وعدہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پاک فوج کے نائن ڈویژن کوہاٹ کی انتظامیہ نے ایک سال کے عرصے میں 4 اپریل کو اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا اور پہلے سیشن کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر کالج میں 50 طلبا کو داخلہ دے دیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں آئندہ سیشن میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ میجر جنرل رضوان اختر کے مطابق کیڈٹ کالج کی کلاسوں کا اجراء فی الحال ڈگری کالج وانا میں کیا گیا ہے جب کہ کیڈٹ کالج کی اپنی بلڈنگ پر تیزی سے کام جاری ہے جو آئندہ سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا مزید معلومات کے سلسلے میں انٹرنیٹ کے ذریعے اس ویب سائیٹwww.ccw.edu.pk پر وزٹ کر سکتے ہیں۔

شکریہ مشرق