آئی ایس او پشاور کا مطالبہ

پشاور: 09 اپریل: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحلیل کے فیصلے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایچ ای سی کو صوبوں کے حوالے کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔ یہ مطالبہ گزشتہ روز آئی ایس او کے اجلاس سے خطاب کے دوران سیکرٹری اطلاعات احمد علی نے کیا۔ اس موقع پر مختلف یونٹوں کے عہدیداروں سمیت طلبا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مقررین نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں کے بہترین نتائج اور تحقیق بلاشبہ ایچ ای سی کی انتھک کوششوں کی مرہون منت ہے۔

شکریہ مشرق