اسلام آباد: 15 اپریل: یونین کونسل ڈھوک رتہ میں قائم ایم سی گرلز ہائی سکول میں آٹھویں جماعت میں راولپنڈی بورڈ سے اچھے نمبرز میں پاس ہونے والی طالبات کو نویں کلاس میں داخلے نہ دینے پر اہلیان علاقہ سراپا اھتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر سوموار تک ان طالبات کو داخلے نہ دیئے گئے تو سکول کی پرنسپل سمیت محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور سکول کا گھیراو بھی کریںگے۔ یونین کونسل میں مسلم لیگ کے صدر راجہ محمد سعید نے ایکسپریس کو بتایا کہ ان کے پاس درجنوں طالبات کے والدین آئے اور وہ خود سکول کی پرنسپل سے اس ضمن میں ملے کہ حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مقامی طالبات کو مقامی سکولوں میں داخلے ضرور دیئے گئے ہیں مگر سکول کی پرنسپل بورڈ سے اچھے نمبروں میں پاس ہونے والی طالبات کو داخلے دینے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے طالبات اور ان کے والدین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
شکریہ ایکسپریس