اسلام آباد: 18 اپریل: اوورسیز پاکستان فاونڈیشن(او پی ایف) نے بیرون ملک مقیم کم آمدنی والے تارکین وطن کے بچوں کے لئے میرٹ ایوارڈ اور تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے۔ میرٹ ایوارڈ یونیورسٹی یا بورڈ کے سالانہ امتحان میں 80 فیصد نمبر جب کہ تعلیمی وظائف جماعت اول یا پوسٹ گریجویشن کے سالانہ امتحان11۔2010 میں 45 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو دیئے جائیں گے۔ یہ میرٹ ایوارڈ اور تعلیمی وظائف 25 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی کے حامل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو دیئے جائیں گے تاہم تارکین وطن کا او پی ایف کا رکن ہونا ضروری ہے۔ یہ وظائف بیرون ملک معذور یا وفات پا جانے والے بچوں کے لئے بھی ہوں گے۔ اس کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مئی ہے۔
شکریہ ایکسپریس