پروفیسر ڈاکٹر نذیر کی اساتذہ سے ملاقات

اسلام آباد: 18 اپریل: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دینے کے لئے نئے شامل ہونے والے اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لئے نئے اور منفرد صوبے تشکیل دیں اور ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے ان لوگوں تک جدید علوم نئے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ پہنچانے کے لئے آگے بڑھیں جو ہر قابل ٹیلنٹ تو رکھتے ہیں لیکن محض وسائل نہ ہونے کے باعث علم سے دور اور قومی ترقی کے عمل میں شرکت سے محروم رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی نے گزشتہ چند ماہ کے عرصے میں یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں میں تدریسی خدمات انجام دینے کے لئے سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منتخب ہونے والے اساتذہ سے ملاقات میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آج اپنے طلبہ و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی فاصلاتی نظام تعلیم کی جامعہ بن چکی ہے۔

شکریہ ایکسپریس