پی ایس ٹی کی فائنل میرٹ لسٹ جاری

پشاور: 18 اپریل: چارسدہ پی ایس ٹی امیدواران مردانہ و زنانہ کی فائنل میرٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے۔ ای ڈی او محکمہ تعلیم چارسدہ عطاء اللہ خان میناخیل نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک کی ہدایت کے مطابق پی ایس ٹی اساتذہ کی فائنل میرٹ لسٹ گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل میں آویزاں کی گئی ہے جس پر اگر کسی امیدوار کو اعتراض ہو تو وہ پیر اور منگل کے دن تک اعتراض جمع کروا دے ورنہ پھر کوئی اعتراض قابل قبول نہ ہو گا اور بدھ یا جمعرات کے روز تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

شکریہ مشرق