کوئٹہ: 20 اپریل: صوبائی محتسب بلوچستان اکبر علی بلوچ کی ہدایت پر شکایت کنندہ فرزانہ عمر بنت محمد عمر کو جے ای ٹی کی آسامی پر میرٹ کے مطابق تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے تحریری طور پر درخواست کی تھی کہ میرٹ لسٹ میں تیسرے نمبر پر آنے کے باوجود ان سے میرٹ میں کم نمبر حاصل کرنے والی ایک دوسری امیدوار کو غیر منصفانہ طریقے سے تعینات کر دیا گیا جس پر متواتر کاروائی کے بعد صوبائی محتسب نے اپنے فیصلے میں محکمہ تعلیم گچھی کو ہدایات جاری کر دیں کہ شکایت کنندہ کو میرٹ کے مطابق بطور جے ای ٹی تعینات کر دیا جائے جس پر متعلقہ محکمے نے عمل درآمد کرتے ہوئے فرزانہ عمر کو مذکورہ آسامی پر تعینات کر دیا ۔ جس کی شکایت کنندہ نے شکریہ خط کے ذریعے تصدیق کی۔
شکریہ جنگ