طلبہ وطن پرستی کو اپنا شعار بنائیں

اسلام آباد: 20 اپریل: پرائیویٹ اکیڈمیز فورم کے چیئرمین جاوید انتظار نے کہا ہے کہ طلبا ملکی بقاء کے لئے وطن پرستی کو اپنا شعار بنائیں اور ملکی خود مختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔ علم کی بنیاد پر دنیا کی قیادت کی جا سکتی ہے۔ وہ کیرئیر کوچنگ سنٹر میں پری میڈیکل اور انجینئرنگ سیکنڈ ایئر کے طلبا کی طرف سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے محمد طارق، امتیاز شاہ، نعیم کاظمی، محمد علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پری میڈیکل اور انجینئرنگ کے طلبا و طالبات نے اساتذہ کا تقریب میں زبردست انداز میں استقبال کیا۔

شکریہ ایکسپریس