پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کا سندھ کا دورہ

پشاور: 21 اپریل: آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن او رپختون خواہ کالج ٹیچرز کے مشترکہ صدر پروفیسر نصر اللہ خان نے کراچی میں سندھ کالج ٹیچرز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ کالج ٹیچرز نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں بہت سی قربانیاں دی ہیں جن ہم حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرے اور مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور بھوک ہڑتالی کیمپوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

شکریہ مشرق