پشاور یونیورسٹی کو مسائل کا سامنا

پشاور: 21 اپریل: صوبائی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی نگہت اورکزئی کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کے حوالے سے بیان نے جامعہ میں کھلبلی مچا دی۔ بالخصوص طالبات سہم گئیں۔ دوسری جانب پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمت حیات کی غیر موجودگی سے مسئلہ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جب کہ جامعہ کے بعض انتظامی افسران نے اس حوالے سے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں رکن قومی اسمبلی کے بیان سے بیشتر ڈیپارٹمنٹس کے اساتذہ میں مختلف چہ مہ گوئیاں ہوتی رہیں جب کہ طلبا میں بھی تشویش پائی جا رہی تھی۔ یونیورسٹی کی تمام ڈیپارٹمنٹس کی طالبات صرف کلاسوں تک محدود رہیں اور کیمپس کے تمام لان و کنٹینز سنسان رہے۔ اس کے علاوہ کیمپس کی دیگر جامعات کے اساتذہ بھی کشمکش میں مبتلا ہو گئے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز ایم پی اے نگہت اورکزئی کی جانب سے اسمبلی میں پشاور یونیورسٹی کے انتظامی عہدوں پر تعینات اساتذہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ جامعہ کے اساتذہ طالبات کو ہراساں کر رہے ہیں۔

شکریہ مشرق