اسلام آباد: 21 اپریل: فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے کانووکیشن میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے 85 ڈاکٹروں کو ایم بی بی ایس کی ڈگریاں دی گئیں۔ ڈاکٹر سعدیہ کو طلائی تمغہ ، ڈاکٹر زنیرا کو چاندی اور ڈاکٹر زیب النساء کو کانسی کا تمغہ دیا گیا جب کہ ڈاکٹر ربیعہ افتخار ملک کو سال 2010 کی بہترین گریجویٹ قرار دیا گیا جنہوں نے دو طلائی تمغے حاصل کئے۔ فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر لیفٹننٹ جنرل (ر)حامد رب نواز جو کہ فوجی فاونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں ، اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
شکریہ ایکسپریس