اسلام آباد: 21 اپریل: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے بزنس جرنل کا اجراء کیا۔ بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے جرنل کا اجراء یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں کیا گیا۔ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ یہ ایک ششماہی جرنل ہے جس میں انٹرنیشنل سطح اور پاکستانی تعلیمی ادااروں میں بزنس اور مینجمنٹ کے مختلف عباجات میں کئے جانے والے ریسرچ ورک شائع کئے جاتے ہیں۔
شکریہ ایکسپریس