انٹر پشاور کے امتحان 27 اپریل سے شروع

پشاور: 25 اپریل: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2011ء کے 27 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں ۔بورڈ کے ناظم امتحانات اسلام الدین نے بتایا کہ امتحانی مراکز پر پرچہ جات سمیت تمام ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے اور طلبا کو رول نمبرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن طلبا کو ابھی تک رول نمبر موصول نہیں ہوئے ان کی سہولت کے لئے بورڈ کے دفاتر آج اتوار کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ وہ اپنا ڈپلیکیٹ نمبر حاصل کر سکیں۔ اسلام الدین نے بتایا کہ ہر مرکز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور امتحان میں نقل کی روک تھام کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد کو شفاف بنایا جائے گا جس کے معائنے کےلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

شکریہ مشرق