بولان میڈیکل کالج کے مطالبات حل کئے جائیں

کوئٹہ: 25 اپریل: بولان میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کا اجلاس گزشتہ دنوں ڈاکٹر حفیظ یعقوب کی صدارت میں ہوا۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلبہ و طالبات کو گزشتہ سال اگست سے تاحال ماہانہ اسکالر شپ نہ ملنا افسوس ناک ہے۔
انہوں نے گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کو سکالر شپ کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نیز ہاوس افسر کی ماہانہ تنخواہ 35 ہزار جب کہ میڈیکل افسرز کی تنخواہ 80 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر حفیظ یعقوب نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے مسائل جلد حل کئے جائیں۔

شکریہ جنگ