ایجوکیشن فار آل گلوبل ایکشن ویک

اسلام آباد: 04 مئی: معیاری تعلیم پر تمام کے حق کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے یونیسکو کے ممبر مالک میں ایجوکیشن فار آل پر 2 مئی تا 8 مئی گلوبل ایکشن ویک منایا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے پالیسی ساز، تعلیمی ماہرین، سول سوسائٹی آرگنائزیشن اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ یہ ہفتہ منانے کا بنیادی مقاصد پاکستان کے نوجوان طبقہ اور خواتین میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے گرلز اینڈ وومن ایجوکیشن کے لئے سرگرم اور فعال مبلغ تیار کرنا ہے۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں این سی ایچ ڈیکی چیئرپرسن ڈاکٹر نفیسہ شاہ مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے ترقی کے لئے ایجوکیشن کو بلاامتیاز ہر ایک کی رسائی میں لانے پر زور دیا۔

شکریہ ایکسپریس