اسلام آباد: 04 مئی: ہزارہ یونیورسٹی حویلیاں کیمپس میں ہاسٹل کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طلبا ہوٹلوں میں رہنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے طلبا کا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہو رہے ہیں۔ ہزارہ یونیورسٹی حویلیاں کیمپس میں بٹگرام، کوہستان، کالہ ڈھاکہ اور دیگر اضلاع کے طلبا زیر تعلیم ہیں جب کہ ہاسٹل کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طلبا شہر کے ہوٹلوں مین رہنے پر مجبور ہیں اور ہوٹلوں کا ماحول بھی طلبا پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ طلبا نے یونیورسٹی کے اعلی حکام سے مطالب کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیں۔
شکریہ ایکسپریس