اسلام آباد: 04 مئی: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات پروفیسر کریم خان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے ضلع گلگت میں قائم متعدد امتحانی مراکز پر اچانک چھاپہ مار کر 49 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے دھر لیا۔ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کے ضلع گلگت میں قائم امتحانی مراکز پر اچانک چھاپہ سے امیدواروں سمیت نگران عملے میں کھلبلی مچ گئی ۔ اس دوران مجموعی طور پر 49 امیدواروں کو نقل کر کے جرم میں پکڑا گیا اور ان کے خلاف کیس رجسٹرڈ کیا گیا۔
شکریہ ایکسپریس