بوائز سکول آزاد کشمیر کا افتتاح

آزاد کشمیر: 04 مئی: پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی چیئرمین سینٹر نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ کشمیری ایک غیرت مند اور بہادر قوم ہیں جنہوں نے 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلہ کا مقابلہ کیا پاکستان ریڈ کرسنٹ سوسائٹی ہر مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ رہی۔ سیلاب سے متاثرہ 4 لاکھ خاندانوں کو سوسائٹی راشن اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراں کے مقام پر ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام قائم ہونے والے بوائز ہائی سکول کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی محمد سعید قریشی، آزاد کشمیر برانچ کے چیئرمین طارق مسعود، صلاح الدین، محمد عظیم خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ نیلوفر بختیار نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعلیمی اداروں کی تعمیر کر ہی ہے عوام کی ذمہ داری ہے کہ ان اداروں کو بہتر انداز میں چلائیں۔ انہوں نے سکول میں لائبریری کھیل کے میدان اور کمپیوٹر لیب کا بھی اعلان کیا۔

شکریہ جنگ