اسلام آباد: 04 مئی: چیئرمین ادارہ حقوق دانش پاکستان حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی صلاحیتوں اور توانائیوں کو کام میں لا کر ملک و قوم کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی یوم حقوق دانش کے موقع پر تیسری نیشنل کانفرنس کے دوران خدمات سر انجام دینے والے مقامی یونیورسٹی اور کالجوں کے طلبا و طالبات کو آئی پی او پاکستان کی جانب سے تعریف اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میثاق عارف نے بھی خطاب کیا۔
شکریہ جنگ