بحریہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر الطاف کو بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ

اسلام آباد: 02 جولائی: پروفیسر ڈاکٹر الطاف مکاتی ڈین(انجینئرنگ سائنس) بحریہ یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سال 2010 کے بہترین استاد قرار پائے۔ یہ اعزاز ایچ ای سی کی طرف سے ہر سال جامعات کی تدریسی عملے میں سے نصاب اور تحقیق میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر الطاف مکاتی نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے 1981 میں بی ای کی ڈگری حاصل کی اور 1989 میں MS کمپیوٹر انجینئرنگ کی ڈگری بوسٹن یونیورسٹی امریکہ سے حاصل کی اور پی ایچ ڈی کی ڈگری ہمدرد یونیورسٹی سے حاصل کی۔ یہ اعزاز مسلسل چار سال سے بحریہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے جیتا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں یہ ایوارڈ ڈاکٹرزاہدمحمود، ڈاکٹرعابدعلی منہاس اور انجینئر جہانزیب احمد نے حاصل کیا۔

شکریہ ایکسپریس اسلام آباد سٹی