اسلام آباد: 04 جولائی: سنٹرل ایکشن کمیٹی این سی ایچ ڈی نے اپنے جاری بیان میں احتجاج میں متاثر ہونے والے طلباء کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کی اہے۔ این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں ملازمین کا 13 ویں روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا جاری رہا۔ تنظیم کے ممبر حاکم علی مستوئی نے ایکسپریس کو بتایا کہ انتہائی کم بجٹ سے چلنے والے اس ادارے میں سولہ ہزار ملازمین ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں گزشتہ نو سال سے تعلیم، صحت اور کمپیوٹر لٹریسی کے میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی تحلیل ملازمین اور طلباء کے ساتھ ظلم ہے۔ اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ متاثر ہونے والے طلبہ کو بھی احتجاج میں شامل کیا جائے گا۔ ملازمین نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اھتجاج جاری رہے گا۔
شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن