این ٹی ایس کے ٹیسٹ 24 جولائی کو ہو گا

اسلام آباد: 04 جولائی: نیشنل ٹیسٹنگ سروس پاکستان کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے گریجویٹ اسیسمنٹ سبجیکٹ ٹیسٹ کا انعقاد 24 جولائی کو ہو گا۔ ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے درخواست فارم بمعہ آن لائن ڈیپازٹ سلپ اور دیگر معلومات این ٹی ایس کی ویب سائٹ www.nts-org.pk پر جاری کر دی گئی ہیں۔ اہل امیدواروں کی فہرست ٹیسٹ کا مقام تاریخ اور دیگر تفصیلات بھی ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔ ا

شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن