نیشنل لائبریری کی 15 آسامیاں خالی

اسلام آباد: 04 جولائی: حکومت پاکستان کے آئین کے تحت 1993 میں قائم کی جانے والی پاکستان نیشنل لائبریری میں لاکھوں کی تعداد میں کتابیں، رسائل، مجلے اور اخبارات کی تمام اقسام کو ذخیرہ کرنے کی حد درجہ سہولیات موجود ہے۔ نیشنل لائبریری ہر سال اخبارات کی جلدیں ریکارڈ کے لئے تیار کرتی ہے۔ نیشنل لائبریری کی کل 178 آسامیوں میں سے 15 آسامیوں خالی پڑی ہیں ۔ ان میں ایک ڈائریکٹر، تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر، تین جونیئر لائبریرین جب کہ گریڈ دو سے پندرہ کی آٹھ آسامیاں خالی پڑی ہیں۔

شکریہ ایکسپریس اسلام آباد سٹی