کوئٹہ: 04 جولائی: صوبائی وزیر تعیلم برائے کالجز ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن طاہر محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے طویل المدتی منصوبوں پر عمل یپرا ہے ۔ تعلیمی بجٹ میں اضافے کے بعد 60 سالہ محرومیوں کا کسی حد تک ازالہ ہو سکے گا۔ این سی ایچ ڈی کے ملازمین کےل ئے وزیراعلی کی کاوشیں کسی سے چھپی نہیں ۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی بلوچستان کے چپے چپے کو تعلیم کی روشنی سے منور کروانا چاہتے ہیں۔ نئے مالی سال کے دوران تعلیم کے بجٹ میں اضافہ ایک نوید ہے۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ