کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رہے گی

کوئٹہ: 04 جولائی: بلوچستان پروفیسرزاینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کےمرکزی صدرپروفیسراقبال بنگلزئی جنرل سیکرٹری پروفیسرخلیل خان اوردیگرنےکہاکہ کالج اساتذہ کےمسائل کےحل اورحقوق کےحصول کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اور جمہوری انداز میںجدوجہد کو آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈگری کالج خانوزئی میں کالج اساتذہ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی پی ایل اے نے صوبہ بھر کے کالج اساتذہ کے حقوق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑی ہے اور الحمد للہ اساتذہ کے اتحاد و اتفاق کی بدولت گزشتہ دو سالوں میں کالج اساتذہ کے بے شمار مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ہم نے کالج اساتذہ کو ایک خوف کے ماحول سے نکال کر عملی جدوجہد کے لئے تیار کیا۔ اب یہ کالج اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بی پی ایل اے کو مضبوط کریں ۔ تقریب سے پروفیسر شیر زمان تاجک، پروفیسر طارق بلوچ اور پرنسپل خانوزئی کالج پروفیسر سلطان محمود نے بھی خطاب کیا اور بی پی ایل کے کاوشوں کو سراہا ۔ علاوہ ازیں بی پی ایل اے کے وفد نے گرلز کالج خانوزئی کی اساتذہ سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اور انہیں حل کرانے کی بھی یقن دہانی کروائی۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ