بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ میں سکولز افسران کا اجلاس

راولاکوٹ: 04 جولائی: راولاکوٹ بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ میںضلع پونچھ سے متعلق سکولز افسران کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سردار محمد آصف خان ماہر مضمون منعقد ہوا جس میں سکولز افسران کے مرکزی نمائندگان کی طرف سے سکولز افسران کی ترقی کے لئے مجوزہ ٹائم سکیل کے فارمولا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے سکولز افسران کے لئے ناقابل قبول قرار دیا گیا۔ اجلاس سے سردار شفقت حسین، سردار نسیم خان، سردار احمد شیراز، سردار خالد محمود، ڈاکٹر منظور حسین، سردار محمد بشیر، سردار محمد یونس اور دیگر نے خطاب کیا۔

شکریہ جنگ میرا شہر مظفر آباد