چارسدہ: 04 جولائی: چارسدہ میں محکمہ تعلیم کے مختلف کیڈر کی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے پہلی مرتبہ ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔ ٹیسٹ دن اور ٹو میں مجموعی طور پر 1390 طالبات اور 1412 طلباء نے حصہ لیا۔ ایٹا ٹیسٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک چارسدہ کے گراونڈ میں منعقد ہوا۔ جہاں پر خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ انتظامات کئے گئے تھے جس کی نگرانی ای ڈی او محکمہ تعلیم چارسدہ عطاء اللہ خیل، ایٹا کے اسسٹنٹ پروگرام منیجر عقیل احمد، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد ایاز ، ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر جان، پرنسپل سکول پروفیسر حیات محمدشفیق ترمذی کر رہے تھے۔ ایٹا ٹیسٹ میں سی ٹی، ڈی ایم، پی ای ٹی، ٹی ٹی، اے ٹی اور قاری کی پوسٹوں پر تعیناتی کے لئے ٹیسٹ لیا گیا جس کا نتیجہ 36 گھنٹوں میں انٹرنیٹ پر آ جائے گا۔ اس موقع پر حکام نے بتایا کہ ایٹا ٹیسٹ کے انعقاد سے قابل اور ذہین لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر لانا ہے۔
شکریہ مشرق خیبر پختون خواہ سے