Teachers Training Workshop in University of Swat

سوات: 06 جولائی؛ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذیلی ادارے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی تعاون سے یونیورسٹی آف سوات مں اساتذہ کے لئے 30 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے جو کہ 4 جولائی تک جاری رہے گا۔ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور ان کو سیکھنے اور سکھانے کے جدید طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف تعلیم یاداروں سے مشہور و معروف اساتذہ کرام اور سکالرز کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جو مختلف سیشنز یں شرکاء کو لیکچر دیں گے اور ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف کورسز کروائے جائیں گے۔
پروگرام کا باقاعدہ افتتاح یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر محمد فاروق سواتی نے کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمین اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ پہلے سیشن کے لئے پشاور یونیورسٹی سے آئے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ صاحب نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن یونیورسٹی آف سوات جناب فاروق نواز صاحب نے جو کہ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ہیں نے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اور اس کے مختلف ماڈیولز کا مختصرا ذکر کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی ف سوات کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر محمد فاروق سواتی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروگرام کے شرکاء کو خوشآمدید کہا اور پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے ان کے تعاون کا شکریہ دا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ یونیورسٹی آف سوات جیسی ایک نئی یونیورسٹی اپنے ابتدائی سال ہی میں اس اہم پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ انہوں نے معاشرے میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو پروگرام کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے بعد ورکشاپ کے پہلے سیشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ مذکورہ ورکشاپ 4 اگست تک جاری رہے گی۔

شکریہ آزادی بیک پیج