Decision of 16 IT Teachers suspension cancelled

پشاور: 06 جولائی: پشاور ہائی کورٹ نے مختلف اضلاع میں کنٹریکٹ پر تعینات 16 آئی ٹی ٹیچرز کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے
خالی آسامیوں پر تاحکم ثانی نئی تقرریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس یحیٰی آفریدی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محمد اکرام سمیت 16 آئی ٹی ٹیچرز کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت شروع کی
تو ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے صوابی، مردان، پشاور اور شانگلہ میں کنٹریکٹ پر تعینات 16 آئی ٹی تیچرز کو مستقل کرنے کے بجائے
31 مئی 2011 کو ملازمتوں سے برطرف کیا اور اب ان خالی آسامیوں پر نئی تقرریاں کی جا رہی ہیں
جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔ ان ٹچیرز کو کوئی شوکاز نوٹس دیئے بغیر برطرف کیا گیا۔
عدالت نے تاحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ان کی برطرفیوں کو معطل کر دیا اور سیکرٹری تعلیم کو ان خالی آسامیون پر تاحکم ثانی نئی تقرریاں نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

شکریہ مشرق پشاور کی خبریں