پشاور: 07 جولائی: خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہو گا۔ صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے 24 جولائی کو منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن 07 جولائی تا 17 جولائی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیب لیٹیشن(آئی پی ایم آر) نزد کڈنی سنٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبدا میں گیارہ روز تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ صوبائی کے حکومت کے فیصلے کے تحت گزشتہ سال کی طرح صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ایٹا کے تحت انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ کی رجسٹریشن اور دیگر جملہ انتظامات خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو سونپے گئے ہیں۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاد احمد کی نگرانی میں رجسٹریشن اور انتظامات کے لئے صوبے کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے نمائندوں پر مشتمل دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو بالترتیب آئی پی یام آر پشاور اور اے ایم سی ایبٹ آباد میں فرائض انجام دیں گی۔
انٹری ٹیسٹ کے رجسٹریشن فارم پشاور میں مسلم کمرشل بنک کی حیات آباد، پی ڈی اے کمرشل، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ، خیبر بازار، صدر روڈ، یونیورسٹی ٹاون، کوہاٹ روڈ، ورسک روڈ اور ڈبگری گیٹ کی شاخوں کے علاوہ ایبٹ آباد کی جناح چوک اور ایوب میڈیکل کالج مانسہرہ روڈ برانچوں سے بارہ سو روپے کے عوض دستیاب ہیں۔
شکریہ آج پشاور 2