کوئٹہ: 07 جولائی: پشتون ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی جی ایم ائی میں کوٹہ سسٹم کے تحت داخلہ صحت کے ساتھ سنگین دشمنی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پشتون ڈاکٹرز نے پی ایم ڈی سی سے رابطہ کیا تو پی ایم ڈی سی نے اسے غلط اقدام قرار دیا اور کہا کہ اگر کوٹہ سسٹم کے تحت داخلے دیئے گئے تو پی ایم ڈی سی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا الحاق ختم کر دے گی۔ ڈبلیو ایچ او بھی کوٹہ سسٹم کو پوسٹ گریجویشن میں کوٹہ سسٹم کی مخالفت کر رہی ہے۔ پشتون ڈاکٹرز کسی صورت میں کوٹہ سسٹم برداشت نہیں کریں گے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بھرپور اھتجاج کیا جائے گا۔ اوپن میرٹ کی مکمل حمایت کریں گے۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ