کوئٹہ: 07 جولائی: پشتون خواہ میپ کے صوبائی پریس ریلیز میں پشتون بلوچ مشترکہ صوبے کے واحد پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ انسٹی ٹیوٹ میں فرسودہ کوٹہ سسٹم کے تحت داخلوں کا اعلان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت، وزارت صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی جی ایم آئی کے ڈین کی جانب سے اعلان کر دہ داخلوں کو فی الفور کینسل کر کے سابقہ فارمولے اوپن میرٹ اور ملک کے دیگر پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹس کے طریقہ کار کے مطابق داخلے دیئے جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اہم طبی ادارے کے داخلوں کو فرسودہ کوٹہ سسٹم کے تحت مختص کرنا نہ صرف صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی بلکہ شعبہ طب کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ اور اس سے پہلے پی ایم ڈی سی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بولان میڈیکل کالج میں کوٹہ سسٹم کے تحت داخلہ پالیسی کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ کالج کے الحاق کو کینسل کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اب پوسٹ گریجویٹ میڈیکل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جیسے اہم طبی ادارے میں داخلہ فرسودہ کوٹہ سسٹم کے تحت اعلان کرنے کی جو پالیسی اپنائی جا رہی ہے اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اور عوامی سطح پر اس کے خلاف شدید ردعمل پیدا ہو گا۔ لہٰذا انسانی جانوں سے وابستہ طب جیسے اہم ادارے میں داخلے صرف اور صرف میرٹ ، قابلیت، اہلیت اور صلاحیت کے بنیاد پر دینے چاہییں۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ