کوئٹہ: 07 جولائی: ملاخیل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبی دینی اور عصری تعلیم کے حصول پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان قوم کے معمار ہیں اور کوئی بھی قوم حصول علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان سے اپیل کی کہ وہ ملاخیل آباد مشرقی بائی پاس کے تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے انہیں حل کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ یہاں کے طلبہ و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ