اسلام آباد: 07 جولائی: سابق وفاقی وزیر اور کامسیٹس کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر عطاء الرحمان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی عرفان ندیم جو 14 جولائی کو ریٹائر ہو رہے ہیں کے اعزاز میں کامسیٹس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی معیز بخاری، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شوکت پرویز اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری عرفان ندیم نے تھوڑے وقت میں جہاں قومی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی بنائی وہاں 5 اداروں کے ایکٹ بھی فائنل کئے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان ندیم اچھی تبدیلی لے کر آئے ہیں۔
شکریہ جنگ میرا شہر اسلام آباد