مالاکنڈ یونیورسٹی سمینار میں سائنس دانوں کی شرکت

چکدرہ: 07 جولائی: یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری کا ایک روزہ سیمینار۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ملک کے نامور سائنسدان ڈاکٹر ایچ ای جی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری یونیورسٹی آف کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے سٹڈیز ان مالکولر ٹریٹمنٹ، ملٹی ڈرگ ایسٹس ایم ڈی آر انفکشن کے موضوع پر لیکچر دیا۔ مہمان خصوصی نے نیچرل پراڈکٹس ور کیمسٹری کے استعمال پر تفصیل سے بحث کی۔ انہوں نے نیچرل پراڈکٹ اور میڈیکل سائنس کے لئے اس کے استعمال کو مفید قرار دیا ۔
سیمینار سے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول جان کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹرسلطان عالم کاکاخیل، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری کی اعلی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے بنیاد پر ان کو یونیورسٹی کا بہترین ڈیپارٹمنٹ قرار دیا۔ اور کہا کہ اس قسم کے سیمینار اور ملک کے صف اول سائنس دانوں کی شرکت سے اس سیمنار کی اہمیت اور ڈیپارٹمنٹ کے تمام فیکلٹی اور طلبا و طالبات کی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس یونیورسٹی کا شمار اب ملک کے بہترین تعلیمی درس گاہوں میں ہو گا ۔

شکریہ آزادی بیک پیج